حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حضرت آیت اللہ العظمیٰ مکارم شیرازی نے ایران کے شہر قم میں نماز کے موضوع پر منعقدہ چھٹے اجلاس میں دئے گئے اپنے پیغام میں پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی روایت بیان کرتے ہوئے کہا: آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرماتے ہیں "لِکُلِّ شَیْءٍ وَجْهٌ وَ وَجْهُ دِینِکُمُ اَلصَّلاَهُ" ہر چیز کا ایک چہرہ ہے اور تمہارے دین کا چہرہ نماز ہے۔ پس نماز دینِ اسلام کا سب سے بڑا امتیاز ہے۔
اس مرجع تقلید نے مزید کہا: اگر نماز نہ ہو تو ایک مسلمان کے لئے دین نامی کوئی چیز باقی نہیں رہتی۔ اس لئے کہا گیا ہے "مَنْ تَرَکَ اَلصَّلاَهَ مُتَعَمِّداً فَقَدْ کَفَرَ" یعنی جس نے بھی جان بوجھ کر نماز ترک کی گویا اس نے کفر کیا۔ پس نماز صرف عابد اور معبود کے درمیان رابطہ ہی نہیں ہے بلکہ اس کے انسانی زندگی اور اس کی سرنوشت پر مختلف آثار مرتب ہوتے ہیں جن میں سے ایک "روحانی سکون" ہے۔
انہوں نے کہا: آج دنیا کی سب سے بڑی اضطراب اور پریشانی ہے اور اس کا بہترین علاج "نماز" ہے کیونکہ نماز خداوند متعال کا سب سے بڑا ذکر ہے جس سے دلوں کو سکون ملتا ہے۔
آپ کا تبصرہ